Time 01 نومبر ، 2022
کھیل

طوبیٰ حسن انجری کا شکار، آئر لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئیں

پی سی بی پینل نے طوبیٰ حسن کو چار ہفتے آرام کی ہدایت کی ہے—فوٹو فائل
پی سی بی پینل نے طوبیٰ حسن کو چار ہفتے آرام کی ہدایت کی ہے—فوٹو فائل

لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی طوبیٰ حسن انجری کے باعث آئر لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر  ہوگئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے مطابق طوبیٰ حسن ہاتھ کی انگلی کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوئی ہیں۔

 پی سی بی میڈیکل پینل نے طوبیٰ کو چار ہفتے آرام کی ہدایت کی ہے۔

پی سی بی کے مطابق طوبیٰ حسن کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے تاہم متبادل کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :