کاروبار
Time 01 نومبر ، 2022

ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا

ایل پی جی 2 روپے 95 پیسے فی کلو مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 204 روپے 16پیسے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل
ایل پی جی 2 روپے 95 پیسے فی کلو مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 204 روپے 16پیسے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  ایل پی جی 2 روپے 95 پیسے فی کلو مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 204 روپے 16پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر مجموعی طور پر 34 روپے 91 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے اور اب ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2409 روپے 16پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :