Time 02 نومبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

صدف کو اپنی بیٹی سائرہ کے گھر بھیجنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا: شہروز

مئی 2020 میں شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کا اعلان کیا تھا، جوڑے کے ہاں اگست میں بیٹی زہرا کی پیدائش ہوئی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
مئی 2020 میں شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کا اعلان کیا تھا، جوڑے کے ہاں اگست میں بیٹی 'زہرا' کی پیدائش ہوئی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اہلیہ صدف کنول کو اپنی بیٹی زہرا کو سائرہ کے گھر بھیجنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

حال ہی میں صدف کنول اور شہروز سبزواری نے ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں شہروز نے نوریح اور زہرا کے درمیان محبت کے رشتے پر گفتگو کی۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ 'ہمارے ساتھ کمال چیز یہ ہوئی کہ نوریح کے دل میں اللہ نے زہرا کے لیے جو محبت ڈالی، دونوں فیملیز تیار تھیں کہ بچے کی پیدائش پر نوریح کسی بھی طرح کا ردعمل دے سکتی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'جس وقت صدف امید سے تھیں تب ہی نوریح نے کہنا شروع کردیا تھا کہ میری بہن کب آرہی ہے جب کہ ہمیں نہیں پتا تھا کہ بیٹا ہوگا یا بیٹی لیکن نوریح کہہ رہی تھی کہ میری بہن آئے گی، ہم نے کہا اللہ نے اس کی سننی ہے اور اب بیٹی آئے گی'۔

اداکار نے کہا کہ 'نوریح زہرا کو لے کر اتنی حساس ہے کہ اگر میں بھی غلط گود میں اٹھاؤں تو اس کو پریشانی شروع ہوجاتی ہے'۔

اس بات پر میزبان نے سائرہ، شہروز اور صدف کی پرورش کی تعریف کی جس پر شہروز نے کہا کہ 'ہماری یہ ہی سوچ ہے کہ بچوں پر منفی چیزوں سے دور رکھا جائے، اگر مستقبل میں نوریح زہرا کو اس گھر (سائرہ کے گھر) بلاتی ہے تو صدف کو بھیجنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ہم اسے کچھ دن میں وہاں بھیجنا شروع کردیں گے'۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی اکتوبر 2012 میں شادی ہوئی تھی لیکن فروری 2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی، سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نوریح ہے۔

بعد ازاں مئی 2020 میں شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کا اعلان کیا تھا، جوڑے کے ہاں اگست میں بیٹی 'زہرا' کی پیدائش ہوئی ہے۔

مزید خبریں :