پاکستان
20 فروری ، 2012

پنجاب : ٹیکنو کریٹ ، اقلیتی نشستوں پر بلامقابلہ کامیاب اُمیدواروں کااعلان

پنجاب : ٹیکنو کریٹ ، اقلیتی نشستوں پر بلامقابلہ کامیاب اُمیدواروں کااعلان

لاہور…الیکشن کمیشن نے پنجاب سے ٹیکنوکریٹ اوراقلیتی نشستوں پر کام یاب امیدواروں کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا۔ ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر پیپلزپارٹی کے اعتزازاحسن اور مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار بلامقابلہ منتخب قرارپائے ہیں جبکہ پنجاب سے سینیٹ کے لئے واحد اقلیتی نشست پر مسلم لیگ ن کے کامران مائیکل کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر دو ہی امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے۔ اقلیتی نشست پر کاغذات جمع کرانے والے دوسرے امیدوار دستبردار ہوگیا تھا۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق خواتین کی دو نشستوں پر بھی مسلم لیگ ن کی نزہت صادق اور پیپلزپارٹی کے خالدہ پروین کے بلامقابلہ کام یابی کا امکان ہے، جبکہ سات جنرل نشستوں پر بھی تمام امیدوار کے بلامقابلہ منتخب ہوجائیں گے۔مسلم لیگ ق کے محسن لغاری جنرل نشست پر آج اپنی نااہلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کررہے ہیں۔

مزید خبریں :