کھیل
Time 04 نومبر ، 2022

’کپتان نے کہا تھا بہادری سے کھیلو‘، حارث کی میچ کے بعد گفتگو

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹرز کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں محمد حارث، افتخار اور وسیم جونیئر میچ کے بعد اظہار خیال کررہے ہیں/ اسکرین گریب
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹرز کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں محمد حارث، افتخار اور وسیم جونیئر میچ کے بعد اظہار خیال کررہے ہیں/ اسکرین گریب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میں دھواں دھار اننگز کھیلنے والے محمد حارث کا کہنا ہےکہ انہیں کپتان نے بہادری سے کھیلنے کا کہا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹرز کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں محمد حارث، افتخار اور وسیم جونیئر میچ کے بعد اظہار خیال کررہے ہیں۔

اس موقع پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے محمد حارث نے کہا کہ ’میں نیٹس میں کافی اچھا کھیل رہا تھا اور وہی اعتماد لے کر میچ میں گیا، کوشش کی ٹیم کے لیے جتنا اچھا کرسکوں‘۔

حارث نے کہا کہ ’ رضوان کی وکٹ جلدی گر گئی تھی کوشش کی، کوشش کی کہ پاور پلے کو استعمال کروں، کپتان نے کہا بہادری سے کھیلو، آپ میں قابلیت ہے، بولروں کے بارے میں نہ سوچو سامنے کون ہے، اپنی نیچرل گیم  کھیلو، بال ٹو بال کھیلو جس میں کامیاب ہوا‘۔


مزید خبریں :