Time 04 نومبر ، 2022
پاکستان

ارشد شریف کیس: جیو نیوزکی ٹیم نے پاکستانی تفتیش کاروں کی دستاویز تک رسائی حاصل کرلی

نیروبی میں پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں جس میں جیو نیوزکی ٹیم نے پاکستانی تفتیش کاروں کی دستاویز تک رسائی حاصل کرلی۔

جیو نیوز ٹیم کی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ارشد شریف کا وزٹ ویزا اسپانسر کیا گیا تھا، اسپانسر لیٹر کینیا میں مقیم پراپرٹی ڈویلپر وقار احمد نے بھیجا تھا جو خرم احمد کے بھائی ہیں۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اطہر واحد اور آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر شاہد حامد نے دونوں بھائیوں کا انٹرویو کیا ہے۔

دونوں بھائیوں سے شوٹنگ رینج پرموجود انسٹرکٹرز اور دیگر عملے کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے۔

پاکستانی تفتیش کاروں کا بھیجا گیا خط پاکستانی سفارتی حکام اور کینیا کے مختلف اداروں کے پاس بھی موجود ہے۔

مزید خبریں :