ارشد شریف قتل: وقار احمد کے پاکستانی تفتیش کاروں کے سامنے اہم انکشافات

ارشد شریف کو کینیا بلانے کے لیے ان کے پاکستانی دوست طارق وصی نے کال کی: وقار احمد
ارشد شریف کو کینیا بلانے کے لیے ان کے پاکستانی دوست طارق وصی نے کال کی: وقار احمد

کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے نیروبی میں ان کی میزبانی کرنے والے وقار احمد نے پاکستانی تفتیش کاروں کو اپنا بیان قلمبند کرا دیا ہے۔

وقار احمد نے پاکستانی تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا بلانے کے لیے سلمان اقبال کے قریبی دوست طارق وصی نے کال کی، دبئی میں مقیم طارق وصی کے کہنے پر ارشد شریف کے لیے انتظامات کیے، طارق وصی نے ارشد شریف کے لیے کینیا کا ویزہ اسپانسر کرنے اور ان کی ہر ممکن مدد کا کہا۔

وقار احمد نے بتایا کہ طارق وصی کی درخواست پر ارشد شریف کی رہائش کے انتظامات کیے، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی کینیا پولیس حکام کے علاوہ طارق وصی کو کال کی، طارق وصی کو بتا دیا تھا کہ ارشد شریف کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے، طارق وصی کو تفصیلات بتانے کے کچھ دیر بعد سلمان اقبال کی کال آئی، سلمان اقبال نے بھی واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔

انہوں نے پاکستانی حکام کو بتایا کہ پہلےکبھی سلمان اقبال سے رابطہ نہیں رہا اور ان کا بھائی خرم کسی میڈیا ہاؤس کا ملازم نہیں رہا، کینیا آمد سے پہلے صرف ایک بار ارشد شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔

میڈیا ذرائع کا بتانا ہے کہ طارق وصی اے آر وائی کی ٹیم کراچی کنگ کے سی ای او ہیں، طارق وصی اے آر وائی چینل کے مالک سلمان اقبال کے قریبی دوست ہیں۔

مزید خبریں :