Time 05 نومبر ، 2022
کھیل

بھارت اور زمبابوے سے ہار کے بعد ہماری نیندیں حرام ہوگئی تھیں: شان مسعود

دونوں شکست ورلڈکپ میں بہت مہنگی پڑ رہی ہیں، ان ہی شکست کی وجہ سے ہم ٹاپ ٹو پوزیشن میں نہیں آسکے: قومی کرکٹر کی پریس کانفرنس/ فوٹو جیونیوز
دونوں شکست ورلڈکپ میں بہت مہنگی پڑ رہی ہیں، ان ہی شکست کی وجہ سے ہم ٹاپ ٹو پوزیشن میں نہیں آسکے: قومی کرکٹر کی پریس کانفرنس/ فوٹو جیونیوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر شان مسعود کا کہنا ہے کہ صرف زمبابوبے ہی نہیں ہمیں بھارت کے خلاف میچ کا بھی بہت افسوس ہے تاہم جب تک گروپ کی آخری گیند نہ ہوجائے ہماری امید برقرار رہے گی۔

بنگلادیش سے میچ سے قبل ایڈیلیڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ دونوں میچز میں شکست کے بعد کھلاڑیوں کی نیندیں حرام ہوئی تھیں، مورال تھوڑا نیچے چلا گیا تھا لیکن اچھی بات ہے کہ ٹیم نے دوبارہ کم بیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف میچ جیت کر دو پوائنٹس لیں گے، جب تک گروپ کی آخری گیند نہیں ہوجاتی امیدیں برقرار رہیں گی۔

شان مسعود کا کہنا تھاکہ صرف زمبابوے ہی نہیں ہمیں بھارت کے ہاتھوں شکست کا بھی افسوس ہے کیونکہ بھارت کے خلاف ہم میچ جیت رہے تھے، ہم نے بھارت کے خلاف بولنگ بیٹنگ دونوں میں بہت اچھا پرفارم کیا، دونوں میچوں نے کھلاڑیوں پر بہت برا اثر ڈالا ہے۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ بھارت اور زمبابوے سے ہار کے دھچکے کے بعد ٹیم نے اچھے انداز میں کم بیک کیا، ایسے حالات میں کم بیک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ہم نے کیا، بدقسمتی سے یہ دونوں میچز غلط وقت پر ہارے، دونوں شکست ورلڈکپ میں بہت مہنگی پڑ رہی ہیں، ان ہی شکست کی وجہ سے ہم ٹاپ ٹو پوزیشن میں نہیں آسکے۔

شان مسعود کا کہنا تھاکہ  جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی بہت ضروری تھی بنگلادیش کے خلاف میچ میں ہم 2 پوائنٹس لینے کی کوشش کریں گے،  دونوں میچز میں اہم موقع پر اچھا کر لیتے تو چاروں میچز جیتے ہوتے، بھارت اور زمبابوے کے خلاف دونوں میچز ہمارے ہاتھ میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں میچز میں شکست سے افسوس ہوا، دونوں میچز میں غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے، جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں بھی غلطیاں ہوئیں، اپنی کارکردگی سے زیادہ خوش نہیں ہوں، زمبابوبے  اور نیدر لینڈزکے خلاف میچ میں ناٹ آؤٹ جاتا تو زیادہ اچھا تھا۔

مزید خبریں :