کیا طلاق کے بعد خودکشی کر لوں؟ عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ غصے سے پھٹ پڑیں

ماڈل کرن اشفاق اور عمران اشرف نے گزشتہ ماہ 18 اکتوبر کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے طلاق کا باضابطہ اعلان کیا تھا—فوٹو:انسٹاگرام
ماڈل کرن اشفاق اور عمران اشرف نے گزشتہ ماہ 18 اکتوبر کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے طلاق کا باضابطہ اعلان کیا تھا—فوٹو:انسٹاگرام

ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ و ماڈل کرن اشفاق  تنقید کرنے والے افراد سے  تنگ آگئیں۔

کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر ان کے لیے نامناسب کمنٹ کرنے والی خاتون کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ وہ طلاق کے بعد آنے والے ان کمنٹس سے سخت پریشان ہوچکی ہیں اور خدا جانتا ہے کہ وہ کس طرح ان کا سامنا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ان تبصروں میں زیادہ تر خواتین ہیں جو ان کے لیے نامناسب کمنٹس کر رہی ہیں'۔

اسکرین شاٹ/کرن اشفاق
اسکرین شاٹ/کرن اشفاق

تنقید کرنے والی خاتون کے کمنٹ پر کرن اشفاق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا وہ چاہتی ہیں کہ طلاق کے بعد میں خودکشی کرلوں؟

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ ایک عورت کو کبھی سکون سے نہیں جینے دیتے، چاہے کچھ بھی ہوجائے۔

کرن نے کہا آپ لوگ کیا چاہتے ہیں کہ عورت طلاق کے بعد خودکشی کرلے؟

خیال رہے کہ ماڈل کرن اشفاق اور عمران اشرف نے گزشتہ ماہ 18 اکتوبر کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے طلاق کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :