پاکستان
Time 06 نومبر ، 2022

عمران خان کا لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

میرے اوپر قاتلانہ حملے کو 3 دن ہو گئے، سابق وزیراعظم ہوتے ہوئے ایک ایف آئی آر درج نہیں کروا پا رہا: چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو اسکرین گریب
میرے اوپر قاتلانہ حملے کو 3 دن ہو گئے، سابق وزیراعظم ہوتے ہوئے ایک ایف آئی آر درج نہیں کروا پا رہا: چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو اسکرین گریب

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے منگل سے وزیرآباد سے تحریک انصاف کا لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

شوکت خانم اسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے وزیرآباد میں خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی صاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہے لیکن تین دن ہو گئے ایف آئی آر نہیں درج کروا پا رہے، میں ملک کا سابق وزیراعظم ہوں مگر ایک ایف آئی آر درج نہیں کروا پا رہا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے منگل سے لانگ مارچ دوبارہ وزیر آباد سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ جہاں رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہو گا، مارچ کے شرکا سے ہر روز خطاب کروں گا، جب مارچ 10 سے 15 روز میں راولپنڈی پہنچے گا تو خود آؤں گا اور لانگ مارچ کو لیڈ کروں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا میرے خلاف منظم مہم چلائی گئی، سب کچھ اسکرپٹ کے تحت کیا گیا، بندوق چلانے والے کا انٹرویو لیک کیا گیا، پولیس کہتی ہے کہ ان پر پیچھے سے دباؤ تھا۔

ایک بار پھر سائفر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا اگر سائفر ڈرامہ تھا تو اس کی تحقیقات کیوں نہیں کرائی جاتیں، یہ لوگ سائفر کی تحقیقات سے کیوں ڈرے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :