پاکستان
Time 07 نومبر ، 2022

کارکن آج رات سے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند کریں گے، پرویزخٹک کا اعلان

تمام ارکان اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کوپارٹی قیادت نےلانگ مارچ کی ہدایت دی ہے: سابق وزیر دفاع— فوٹو:فائل
تمام ارکان اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کوپارٹی قیادت نےلانگ مارچ کی ہدایت دی ہے: سابق وزیر دفاع— فوٹو:فائل

سابق وزیر دفاع و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن آج رات سے اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستے بند کریں گے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں پرویزخٹک کا کہنا تھاکہ منگل سے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں لانگ مارچ شروع ہوگا، تمام ارکان اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کوپارٹی قیادت نےلانگ مارچ کی ہدایت دی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا کو چار ریجن میں تقسیم کیا گیا ہے، جنوبی اضلاع میں ڈی آئی خان تک لانگ مارچ کی قیادت علی امین گنڈاپورکریں گے، مالاکنڈ ڈویژن میں مراد سعید اور ہزارہ میں لانگ مارچ کی قیادت اسدقیصر اور شاہ فرمان سمیت میں خودکروں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر روز شام ساڑھے 4 بجے ویڈیو لنک سے چاروں صوبوں میں کارکنوں سےخطاب کریں گے۔

پرویز خٹک نے بتایا کہ لانگ مارچ کے تمام جلوس 11 سے 14 دن تک راولپنڈی پہنچیں گے، راولپنڈی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کی قیادت عمران خان کریں گے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے منگل سے لانگ مارچ وزیرآباد سے ہی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :