Time 07 نومبر ، 2022
پاکستان

ارشد شریف قتل کیس: پاکستان نے کینیا سے اہم معلومات طلب کرلیں

خط میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ، واقعے کے وقت ٹریننگ کیمپ میں موجود انسٹرکٹرز، ٹرینرز کے نام، قومیت اور رابطے کی تفصیلات طلب کی گئی ہے — فوٹو: فائل
خط میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ، واقعے کے وقت ٹریننگ کیمپ میں موجود انسٹرکٹرز، ٹرینرز کے نام، قومیت اور رابطے کی تفصیلات طلب کی گئی ہے — فوٹو: فائل

پاکستان نے ارشد شریف قتل کیس میں کینیا سے اہم معلومات طلب کرلیں ہیں۔

پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے کینیا پولیس کو لکھےگئے خط میں  واقعے کی ابتدائی رپورٹ، واقعے کے وقت ٹریننگ کیمپ میں موجود انسٹرکٹرز، ٹرینرز کے نام، قومیت اور رابطے کی تفصیلات طلب کی گئی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے وقار احمد ان کے اہلیہ اور خرم احمد کی کالز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے کینیا کو لکھے گئے خط میں فائرنگ میں ملوث پولیس افسران کے نام، ان کی کال ڈیٹا، ابتدائی بیانات بھی مانگے گئے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے لکھے گئے خط میں فائرنگ کی جگہ کی ’’جیو فینسنگ‘‘ رپورٹ اور عینی شاہدین کی کالز تفصیلات کی فراہمی کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

مزید خبریں :