07 نومبر ، 2022
پاکستان کی تفتیشی ٹیم کینیا میں صحافی اور اینکر ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق تفتیش کاروں نے نیروبی اور دور دراز مقام پر شواہد کا جائزہ لیا، کینیا پولیس اور انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں کیں۔کینیاحکومت کا نامزد کردہ فوجی آفیسر بھی ملاقاتوں میں موجود تھا۔
رپورٹس کے مطابق تفتیش کیلئے گئے پاکستانی حکام نے دونوں بھائیوں کی ملکیت شوٹنگ رینج ایموڈمپ سمیت جائے وقوعہ کا بھی جائزہ لیا۔شوٹنگ رینج ایموڈمپ کراچی کے رہنے والے دو بھائیوں وقاراحمد اور خرم احمد کی ملکیت ہے۔