07 نومبر ، 2022
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز سے شکست کے بعد سابق آسٹریلین کرکٹر نے جنوبی افریقی کپتان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا بوواما کو کمرے میں بند ہاتھی قرار دیا۔
کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں ٹام موڈی نے کہا کہ نیدرلینڈز سے حیران کن شکست کے بعد پروٹیز کو ٹیمبا کو ٹاپ آرڈر میں کھلانے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلا شک و شبہ کہ ٹیمبا کی فارم کمرے میں بند ہاتھی کی طرح ہے، پروٹیز کے پاس ٹی ٹوئنٹی کے لیے اس سے اچھے بلے باز ہیں جنہیں کھلانا چاہیے، اس پر بحث ہوگی، خاص طور پر ٹاپ آرڈر پریہ ایک اہم معاملہ ہے۔
ٹام موڈی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ٹیمبا کا موازانہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ سے کیا۔