Time 10 نومبر ، 2022
کھیل

آج بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میں ایڈیلیڈ کی کونسی تاریخ بدل سکتی ہے؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

لیکن  ٹی ٹوئنٹی میچز سے متعلق ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم کی دلچسپ تاریخ ہے جو ہوسکتا ہے بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں تبدیل ہوجائے۔

اسپورٹس ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اس اسٹیڈیم میں آج تک وہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی  میچ نہیں جیت سکی جس نے ٹاس جیتا ہو۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیلیڈ میں اب تک مجموعی طور پر مینز ٹی ٹوئنٹی کے 11 میچز ہوئے ہیں جس میں ان ٹیموں نے فتح حاصل کی جو ٹاس ہار گئیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوا جس میں پاکستان نے کیویز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان اور آج کی فاتح ٹیمیں اتوار 13 نومبر کو آپس میں ٹکرائیں گی۔


مزید خبریں :