Time 08 نومبر ، 2022
کھیل

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کونسا کھلاڑی جتوا سکتا ہے؟ رکی پونٹنگ کی پیشگوئی

اگر مان لیں کہ وہ 100 فیصد فٹ نہیں ہیں اور اگر 90 فیصد بھی فٹ ہیں تو پھر بھی وہ سب سے متاثر کن کھلاڑی ثابت ہوں گے: سابق آسٹریلوی کپتان/ فائل فوٹو
اگر مان لیں کہ وہ 100 فیصد فٹ نہیں ہیں اور اگر 90 فیصد بھی فٹ ہیں تو پھر بھی وہ سب سے متاثر کن کھلاڑی ثابت ہوں گے: سابق آسٹریلوی کپتان/ فائل فوٹو

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کی ہے۔

رکی پونٹنگ نے پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو  اہم ترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ 'شاہین شاید سمجھتے ہوں گے کہ وہ انجری کے بعد ٹورنامنٹ میں 100 فیصد واپس نہیں آسکے لیکن جہاں سے میں دیکھ رہا ہوں وہاں سے شاہین بہت ہی خوبصورتی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور وہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں'۔

پونٹنگ نے شاہین کی بھارت اور زمبابوے کے خلاف ایک بھی وکٹ نا لینے سے متعلق کہا 'لوگ اس حوالے سے اس کی کارکردگی اور فٹنس پر سوالات اٹھا رہے تھے لیکن مجھے کبھی بھی اس کی فارم پر شک نہیں رہا، ہر کوئی جانتا ہے شاہین فیلڈ پر کیا کرنے کا اہل ہے'۔

انہوں نے کہا 'اگر مان لیں کہ وہ 100 فیصد فٹ نہیں ہیں اور اگر 90 فیصد بھی فٹ ہیں تو پھر بھی وہ سب سے متاثر کن کھلاڑی ثابت ہوں گے'۔

رکی پونٹنگ نے شاہین کا موازنہ ویرات کوہلی سے کیا اور کہا 'جیسے اس ٹورنامنٹ میں ویرات کی فارم واپس آئی، کہہ سکتے ہیں شاہین کی بھی واپس آگئی، جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بڑھ رہا ہے، شاہین بہتر سے بہتر ہورہا ہے'۔

سابق کپتان نے مزید کہا 'شاہین کل کے میچ میں بہترین کھلاڑی ثابت ہوں گے'۔

مزید خبریں :