08 نومبر ، 2022
سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والے بعض صحافیوں کا خیال ہے کہ ارشد شریف کے قتل کا ماسٹر مائنڈ پاکستان میں ہے۔
یہ بات ارشد شریف قتل کی کینیا میں تحقیق کرنے والی سینیئر صحافی ارم عباسی نے جیو نیوز کے پروگرام 'کیپٹل ٹاک' میں کہی۔
ارم عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کینیا کی پولیس اور کینیا کے حکام صحافیوں سے تعاون نہیں کر رہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کینیا میں مقیم عام پاکستانیوں پر بھی اس حوالے سے خوف کی فضاطاری ہے، وہ بھی ارشد شریف کے قتل پر بات نہیں کرتے۔