پاکستان
Time 10 نومبر ، 2022

پی ٹی آئی کا ایک بار پھر اسمبلیاں تحلیل اور الیکشن کرانے کا مطالبہ

حقیقی آزادی مارچ جاری رکھا جائے گا، پی ٹی آئی کا ایک ہی بنیادی مطالبہ ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور چاروں صوبوں میں فوری الیکشن کی راہ ہموار کی جائے: اعلامیہ/ فائل فوٹو
حقیقی آزادی مارچ جاری رکھا جائے گا، پی ٹی آئی کا ایک ہی بنیادی مطالبہ ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور چاروں صوبوں میں فوری الیکشن کی راہ ہموار کی جائے: اعلامیہ/ فائل فوٹو

لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت مرکزی قیادت کے اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل کرکے چاروں صوبوں میں فوری الیکشن کی راہ ہموارکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت زمان پارک  میں پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس  ہوا جس میں صوبائی مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے بتایا کہ آئی جی اور سی ٹی ڈی حکام کی بریفنگز کے مطابق ایک سے زائد حملہ آوروں نے عمران خان کو نشانہ بنایا جبکہ گولیوں کےخول حاصل کر لیےگئے ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ 3 رکنی جے آئی ٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے جسے مقامی پولیس کی تحقیقات بھی فراہم کی جائیں گی ۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ حقیقی آزادی مارچ جاری رکھا جائےگا، پی ٹی آئی کا ایک ہی بنیادی مطالبہ ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور چاروں صوبوں میں فوری الیکشن کی راہ ہموار کی جائے۔

اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی مشترکہ طورپر سپریم کورٹ سے حملےکی ایف آئی آر کے اندراج کی استدعا کریں گے۔

مزید خبریں :