Time 10 نومبر ، 2022
کھیل

تنقید کا شکار قومی چیف سلیکٹر کا پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی میچز میں قومی ٹیم کی بری پرفارمنس پر چیف سلیکٹر محمد وسیم کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ فوٹو فائل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی میچز میں قومی ٹیم کی بری پرفارمنس پر چیف سلیکٹر محمد وسیم کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ فوٹو فائل

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے پورے پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی میچز میں قومی ٹیم کی بری پرفارمنس پر چیف سلیکٹر محمد وسیم کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ایوریج بندوں کو ایوریج لوگ ہی پسند آتے ہیں۔

تاہم گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر بہت سے لوگ حیران ہیں تو بہت سے خوش بھی ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو فائنل میں پہچنے کی مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں۔

اس حوالے سے محمد وسیم نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا شکر الحمد اللہ۔

محمد وسیم کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ کی گئی کہ چیمپئنز کو خود پر یقین ہوتا ہے، اس وقت بھی جب کوئی دوسرا یقین نہیں کرتا۔ مبارک ہو پاکستان۔


مزید خبریں :