Time 10 نومبر ، 2022
کھیل

جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں، یہ ہے پاکستانی ٹیم: شاداب خان

گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ فوٹو فائل
گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ فوٹو فائل

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے گرین شرٹس کے فائنل میں پہنچنے پر سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور جو ٹیم بھی جیتے گی اس کا فائنل میں پاکستان سے سامنا ہو گا۔

قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر بہت سے لوگ حیران ہیں تو بہت سے خوش بھی ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو فائنل میں پہچنے کی مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں۔

گزشتہ روز سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر این بشپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا میں حیران ہوں کہ پاکستانی ٹیم یہ سب کیسے کر لیتی ہے۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور نائب کپتان شاداب خان نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

شاداب خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ڈگ آؤٹ میں کھلاڑیوں کے خوشی کے مناظر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں، یہ ہے پاکستان کی ٹیم، یہ ہے ہماری ٹیم، الحمد اللہ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیت کے بعد شاداب خان اور بابر اعظم پرجوش انداز میں ایک دوسرے کو گلے مل رہے ہیں۔

مزید خبریں :