Time 11 نومبر ، 2022
پاکستان

ڈیلی میل کیس: برطانوی عدالت نے شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کر دی

لندن: برطانوی عدالت میں شہباز شریف اور ڈیلی میل مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مقدمے میں ڈیلی میل 9 بار عدالت سے تاریخ لے چکا ہے اور اب شہباز شریف کے وکلا نے عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگا تھا تاہم عدالت نے شہباز شریف کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔

شہباز شریف کے وکلا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں، جواب کے لیے مزید وقت دیا جائے، جس پر برطانوی عدالت کے جج جسٹس میتھیو نیکلن نے ریمارکس دیے کہ میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں۔

شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران تاحال ڈیلی میل کے دفاع کا جواب نہیں دے سکے۔

عدالتی نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں شہباز شریف کو ڈیلی میل کی قانونی فیس ادا کرنا ہو گی۔

مزید خبریں :