پاکستان
03 دسمبر ، 2012

لاہور میں غیر ملکی خاتون پر فائرنگ،چوکیدار زیر حراست

لاہور میں غیر ملکی خاتون پر فائرنگ،چوکیدار زیر حراست

لاہور…لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 70سالہ غیر ملکی خاتون کو زخمی کردیا ، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق زخمی سویڈش خاتون بریجٹا38سال سے ماڈل ٹاوٴن میں مقیم ہیں اوروہ ایک این جی او کے تحت تین یتیم خانوں کی انچارج ہیں۔پولیس نے تحقیقات کیلئے این جی او کے چوکیدار کو حراست میں لے لیا ہے ۔ ادھر اسپتال ذرائع کے مطابق غیر ملکی خاتون کوگردن میں گولی لگی ہے اوران کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :