کھیل
Time 12 نومبر ، 2022

پی ایس ایل 8:کھلاڑیوں کی ٹریڈ اور ری ٹینشنز مکمل، کس ٹیم نے کونسا کھلاڑی برقرار رکھا؟

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ٹریڈ اور ری ٹینشنز کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

پی ایس ایل 8 کیلئے گزشتہ روز کھلاڑیوں کی ٹریڈ اور ری ٹینشنز مکمل ہوئیں جس کے بعد بابر اعظم کراچی کنگز سے پشاور زلمی میں چلے گئے جبکہ شعیب ملک اور حید ر علی پشاور زلمی سے کراچی کنگز میں آگئے۔

 لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی اور راشد خان اور ملتان سلطانز نے محمد رضوان کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔اس کےعلاوہ شاداب خان اسلا م آباد یونائیٹڈ کا ہی حصہ رہیں گے جبکہ  محمد نواز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہی کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے ڈرافٹ کیلئے 493 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈرافٹ کے پِک آرڈر کو  پہلے ہی حتمی شکل دے دی گئی  تھی، پہلی پک دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ہو گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری اور ملتان سلطانز کی تیسری پک ہو گی۔ پھر کراچی کنگز ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور آخری پِک پشاور زلمی کی ہو گی۔

مزید خبریں :