Time 12 نومبر ، 2022
پاکستان

پمز اسپتال سے ارشد شریف کی تصاویرلیک کے معاملےکی تحقیقات کیلئے 2 رکنی کمیٹی قائم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: پمز اسپتال سے صحافی ارشد شریف کی میت کی تصاویرکے مبینہ لیک ہونے کے معاملےکی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

پمز اسپتال کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تصاویر لیک کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کا اجلاس 14 نومبر کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 7 افراد کو طلب کرلیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ارشدشریف کا پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکل بورڈ کے ممبران کو بھی پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے، ان کے علاوہ میڈیکل ٹیم کےکیمرہ مین کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

انکوائری کمیٹی اجلاس میں ڈائریکٹر اسپتال اور ڈائریکٹر آئی ٹی پمز بھی ہوں گے۔

ایک روز قبل جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ" میں بات کرتے ہوئے پمز اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے تصدیق کی تھی کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق  مقتول صحافی ارشد شریف کے جسم پر زخموں کے نشان ہیں، کچھ ناخن بھی نہیں، تصاویر پمز اسپتال سے ہی لیک ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :