پاکستان
Time 13 نومبر ، 2022

امپورٹڈ حکومت کو گھسیٹنے کیلئے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے: اسد عمر

اس وقت ملک دلدل میں پھنس رہا ہے، مہنگائی عروج پر ہے: رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو پی ٹی آئی
اس وقت ملک دلدل میں پھنس رہا ہے، مہنگائی عروج پر ہے: رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو پی ٹی آئی

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں ماحول بنا ہوا ہے اور عوام الیکشن چاہتے ہیں۔

سمندری میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ملک کا بے تحاشا نقصان ہو رہا ہے، امپورٹڈ حکومت کا ناکام تجربہ تھا۔

ان کا کہنا تھا اس حکومت کو گھسیٹنے کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، اس وقت ملک میں ماحول بنا ہوا ہے اور عوام الیکشن چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا اس وقت ملک دلدل میں پھنس رہا ہے، مہنگائی عروج پر ہے، یہ کہہ کر آئے تھے مہنگائی ختم کریں گے لیکن یہ چاہتے ہیں کہ عوام ہی ختم ہو جائیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا بوائی ہورہی لیکن حکومت گندم کی سپورٹ پرائس کا فیصلہ نہیں کر پائی، آدھا نومبر آ گیا لیکن گنے کا ریٹ نہیں جاری ہوا، 150 والا ڈیزل کسان کو 240 میں بھی نہیں مل رہا، حکومت کے پاس عوام کے لیے فیصلے کرنے کا بھی وقت نہیں۔

مزید خبریں :