کھیل
Time 13 نومبر ، 2022

علیحدگی کی افواہوں کے ساتھ ساتھ شعیب اور ثانیہ کے شو کا اعلان ہوگیا

گزشتہ کئی روز سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں— فوٹو:فائل
گزشتہ کئی روز سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں— فوٹو:فائل

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شو کا اعلان ہوگیا۔

گزشتہ کئی روز سے ثانیہ مرزا اور  شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم ان کی خبروں کی دونوں اسٹارز میں سے کسی نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا 4 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ازہان مرزا ملک ہے۔

دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اردو فلیکس نے اپنی پوسٹ میں ’دی مرزا ملک شو‘ کے جلد آن ائیر ہونے کا اعلان کیا ہے جو جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا۔

اُدھر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شو کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 

مزید خبریں :