کھیل
Time 11 نومبر ، 2022

شعیب اور ثانیہ کی علیحدگی کے معاملے پر قریبی ذرائع کا اہم دعویٰ

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے کئی معاہدے ہیں جو دونوں اسٹارز نے مکمل کرنے ہیں: قریبی ذرائع/ فائل فوٹو
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے کئی معاہدے ہیں جو دونوں اسٹارز نے مکمل کرنے ہیں: قریبی ذرائع/ فائل فوٹو

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور اب اس حوالے سے قریبی ذرائع کا اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہےکہ شعیب اور ثانیہ کے درمیان قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد علیحدگی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے کیونکہ مختلف  شوز کے لیے معاہدوں اور قانونی  پیچیدگیوں کے باعث دونوں علیحدگی کی خبروں پرتبصرہ نہیں کررہے۔

 قریبی ذرائع نے دعویٰ  کیا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے کئی معاہدے ہیں جو دونوں اسٹارز نے مکمل کرنے ہیں  جب کہ بیٹے کے لیے دونوں ’کوپیرنٹ‘ کے طور پر معاملات چلائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ماضی میں بھی کئی بارتعلقات کشیدہ ہوئے جب کہ تاحال دونوں فریقین کی جانب سے اب تک علیحدگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔


مزید خبریں :