13 نومبر ، 2022
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔
انگلش ٹیم کے فائنل جیتنے کے بعد پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ'دل دل پاکستان، جان جان انگلینڈ'۔
انہوں نے لکھا کہ' ٹرافی انگلینڈ نے اور دل پاکستان نے جیت لیے،انگلش ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے پر جبکہ پاکستان کو اچھا حریف اور دوست بننے پر بہت بہت مبارک باد '۔
فائنل سے قبل برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میلبرن میں آج تاریخ خود کو دہرا رہی ہے، اس دن کے لیے 30 سال کا انتظار کیا۔