دنیا
Time 14 نومبر ، 2022

استنبول میں ہونیوالے دھماکے کا ملزم گرفتار، کردش تنظیم ملوث نکلی

ملزم نے استنبول کی استقلال اسٹریٹ پربم نصب کیا تھا: ترک وزیر داخلہ/ فوٹو سوشل میڈیا
ملزم نے استنبول کی استقلال اسٹریٹ پربم نصب کیا تھا: ترک وزیر داخلہ/ فوٹو سوشل میڈیا

ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے دھماکے کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ۔

ترک وزیرداخلہ کے مطابق ملزم نے استنبول کی استقلال اسٹریٹ پربم نصب کیا تھا جب کہ ترک وزیر نے کردستان ورکرز پارٹی کو حملے کا ذمے دار قرار دیا ہے، اس سے پہلے ترک صدر نے خاتون کو حملے کا ذمے دار قرار دیا تھا۔

ترکیہ کی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ استنبول بم دھماکے میں ایک چھوٹی بچی بھی جاں بحق ہوئی۔

وزارت داخلہ کے مطابق حملے میں کردش دہشتگرد تنظیم پی کے کے ملوث ہے۔

واضح رہےکہ استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکےکے وقت سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور اتوارکا روز ہونے کے باعث تقسیم اسکوائر پر سیاحوں کا رش تھا۔

دھماکے کے وقت کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر سیاحوں کی بڑے تعداد موجود تھی اور دھماکے کے بعد افراتفری پھیل گئی۔

مزید خبریں :