کھیل
Time 14 نومبر ، 2022

’شاہین ورلڈکپ سے زیادہ اہم ہے‘، عاقب جاوید کا انجری پر انکوائری کا مطالبہ

شاہین آفریدی جیسے بولرز روز روز پیدا نہیں ہوتے: سابق کرکٹر کی جیوپاکستان میں گفتگو/ فائل فوٹو
شاہین آفریدی جیسے بولرز روز روز پیدا نہیں ہوتے: سابق کرکٹر کی جیوپاکستان میں گفتگو/ فائل فوٹو

سابق کرکٹر عاقب جاوید نے شاہین آفریدی کی انجری کے معاملے پر انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

جیونیوزکے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی ورلڈکپ سے زیادہ اہم ہے، اس کے معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے کیونکہ شاہین آفریدی جیسے بولرز روز روز پیدا نہیں ہوتے۔

پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان معین خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں مڈل آرڈر میں کوئی مستند بیٹر نہیں ہیں، دنیا کی دیگر ٹیمیں پاور پلے میں زیادہ اسکور کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو پی ایس ایل سے کئی نئے کھلاڑی ملیں گے۔


مزید خبریں :