04 دسمبر ، 2012
مقبوضہ بیت المقدس … اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں 1600 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ دوبارہ شروع کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایک اسرائیلی عہدے دارنے بتایا ہے کہ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے رامات شلومو میں 1600 مکانات کی تعمیرکے منصوبے پر کام کا دوبارہ آغاز کیا جارہا ہے، آئندہ 2 ہفتوں میں اسرائیلی وزارت داخلہ کی ڈسٹرکٹ کمیٹی کااجلاس ہوگا جس میں 2 سال قبل منظور شدہ پروجیکٹ پر اٹھائے گئے اعتراضات پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ امریکا نے اسرائیلی کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں نئی یہودی بستی کی تعمیرکے منصوبے پر اعتراضات کئے تھے۔