کھیل
Time 14 نومبر ، 2022

ویڈیو: انگلینڈ کی فتح ، معین اور عادل نے شیمپین جشن سے خود کو علیحدہ کرلیا

ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی فتح پر انگلش کھلاڑیوں کی ٹرافی کے ہمراہ جشن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

ان ویڈیوز اور تصاویر میں کھلاڑیوں کو ٹرافی کے ساتھ جشن مناتے تو کہیں اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر بنواتے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر انگلش کھلاڑیوں کے جشن کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں تمام کھلاڑیوں کو شیمپین جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم اس جشن سے قبل  انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے  معین علی اور عادل رشید کو  اشارہ کیا جس کے بعد دونوں کرکٹر  اس جشن سے علیحدہ ہوگئے۔

مزید خبریں :