Time 14 نومبر ، 2022
کھیل

فائنل میں دونوں ٹیمیں ہماری تھیں : عادل رشید کے والد کا ویڈیو پیغام

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

انگلینڈ کے کرکٹر عادل رشید کے والد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں دونوں ٹیمیں ہماری تھیں۔

سوشل میڈیا پر عادل رشید کے والد کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہورہا ہے جس میں   انہیں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل پر بات کرتے دیکھے گیا۔

ویڈیو پیغام میں عادل رشید کے والد کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہوئی کہ انگلینڈ کو ورلڈکپ کے فائنل میں فتح ہوئی تاہم فائنل میں دونوں ٹیمیں ہماری تھیں۔

انہوں نے کہا الحمداللہ!  انگلینڈ ٹیم میں موجود معین علی اور عادل رشید دونوں میرے بیٹے ہیں، دونوں کشمیری ہیں، پاکستان کے لوگوں کو بھی ان دونوں کھلاڑیوں پر فخر ہے جو انگلینڈ کی طرف سے کھیل رہے ہیں، ورلڈکپ میں ان کی کارکردگی بھی اچھی رہی۔

عادل  رشید  کے والد کا مزید کہنا تھا کہ  انگلینڈ کی فتح کے بعد جو بھی ہمیں مبارکباد دے رہا ہے میں ان سے یہی کہہ رہا ہے فائنل میں جو بھی ٹیم جیتتی ہمیں خوشی ہوتی کیوں کہ دونوں ٹیمیں ہماری تھیں۔

مزید خبریں :