04 دسمبر ، 2012
سیئول…صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے،موٹروے پاکستان اورجنوبی کوریا کی دوستی کی مثال ہے۔جنوبی کوریاکے صدرلومونگ بیک نے صدرزرداری کے اعزازمیں ظہرانہ دیا،اِس موقع پربات کرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا،دہشت گردی کیخلاف جنگ کومنطقی حدتک پہنچانے کاعزم ہے،پاکستان تاجروں اورسرمایہ کاروں کے لیے پْر کشش ملک ہے،جنوبی کوریاکو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔ جنوبی کوریا کے صدر لومونگ نے اِس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے چیلنج کے باوجودپاکستان کی معیشت مضبوط ہورہی ہے اوردونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم بڑھ رہا ہے،صدر زرداری کی قیادت میں پاکستان میں جمہوریت فروغ پارہی ہے اور پاکستانی قوم کے بہترمستقبل کی توقع کی جاسکتی ہے،صدر زرداری کے دورے سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔