Time 15 نومبر ، 2022
کاروبار

ایل این جی کی خریداری میں مشکلات، سردیوں میں گیس بحران مزید سنگین ہونےکا خدشہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عالمی کمپنیاں پاکستان کو  مائع قدرتی گیس (ایل این جی) فروخت کرنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہیں جس کے باعث سردیوں میں گیس کا بحران مزید سنگین ہونےکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ بےتحاشہ ایل این جی خرید رہا ہے، اس لیے عالمی کمپنیاں پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کے لیے بڈنگ نہیں کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان 72 ایل این جی کارگوز خریدنا چاہتا ہے لیکن ابھی تک ایک بھی بڈ نہیں آئی۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اکتوبر میں 2028  تک 72 ایل این جی کارگوزکے لیے بڈز مانگی تھیں۔ 


مزید خبریں :