پاکستان
Time 15 نومبر ، 2022

سندھ کی شوگر ملز کو گنے کی کرشنگ کی حتمی تاریخ دیدی گئی

سندھ میں ہرسال 30 نومبر تک کر شنگ سیزن کا آغاز ہوتا ہے لیکن کچھ ملز نے ابھی سے کرشنگ شروع کردی ہے: منظور وسان/ فائل فوٹو
سندھ میں ہرسال 30 نومبر تک کر شنگ سیزن کا آغاز ہوتا ہے لیکن کچھ ملز نے ابھی سے کرشنگ شروع کردی ہے: منظور وسان/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے شوگر ملز کو گنے کی کرشنگ کی حتمی تاریخ 29 نومبر دی ہے۔

مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا کہ سندھ میں ہر سال 30 نومبر تک کر شنگ سیزن کا آغاز ہوتا ہے لیکن کچھ ملز نے ابھی سے کرشنگ شروع کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں رواں سال 30 شوگر ملز کرشنگ کریں گی، صوبے میں گنے کی فی من امدادی قیمت 250 روپے ہے جب کہ پنجاب میں کرشنگ شروع ہونے اور ریٹ طے ہونے کے بعد سندھ کی امدادی قیمت کا جائزہ لیں گے۔

مزید خبریں :