میں مزید اب کسی رشتے میں نہیں: جنت مرزا

میں مزید اب کسی رشتے میں نہیں ہوں ، میں سنگل ہوں: جنت مرزا/ فائل فوٹو
میں مزید اب کسی رشتے میں نہیں ہوں ، میں سنگل ہوں: جنت مرزا/ فائل فوٹو

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر  اور ماڈل جنت مرزا نے بریک اپ کا اعلان کردیا۔

انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا نے لکھا کہ میں مزید اب کسی رشتے میں نہیں ہوں، میں سنگل ہوں۔

میں مزید اب کسی  رشتے میں نہیں: جنت مرزا

جنت مرزا نے مزید لکھا کہ اب اس کی وجہ بھی مجھ سے نہ پوچھی جائے۔

خیال رہے کہ کئی عرصے سے جنت مرزا اور عمر بٹ ایک دوسرے کی مختلف ویڈیوز میں دکھائی دے رہے تھے اور ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے بھی کئی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن چکی تھیں۔

دوسری جانب  جنت مرزا نے  انسٹاگرام پر اپنی اور عمر بٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بات پکی ہونے کا اشارہ بھی دیا تھا۔

مزید خبریں :