15 نومبر ، 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے فلم جوائے لینڈ کے خلاف شکایات پر غور کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے فلم جوائے لینڈ کے خلاف شکایات پر غور کرنے کے لیے وزیرقانون کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں اطلاعات، مواصلات، سرمایہ کاری اور آئی ٹی کے وزرا شامل ہیں۔
مشیر برائے گلگت بلتستان، چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین پیمرا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں جب کہ کمیٹی فلم کی سماجی اور اخلاقی اقدار کے خلاف شکایات پر غور کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کمیٹی کو آج رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔
خیال رہے کہ فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کو سرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کا میوزک عبداللہ صدیقی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔