Time 15 نومبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

عامر خان نے 35 سال بعد پہلی بار اداکاری سے کیوں بریک لے لیا؟

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بالی وڈکے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے فلمی کیریئر میں پہلی بار اداکاری سے بریک لے لیا۔

عامر خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران اپنے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ وہ اگلی فلم 'چیمپئنز' میں کام کرنے والے تھے۔ تاہم اب وہ صرف فلم پروڈیوس کریں گے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ اداکاری سے تھوڑی دیر کے لیے بریک لینا چاہتے ہیں۔جب میں ایک اداکار کے طور پر کوئی فلم کرتا ہوں تو میں اس میں اتنا کھو جاتا ہوں کہ میری زندگی میں اور کچھ نہیں ہوتا۔ 

مجھے لال سنگھ چڈھا کے بعد چیمپئنز میں بھی اداکاری کرنی تھی لیکن میں اب ایک وقفہ لینا چاہتا ہوں، اپنے خاندان کے ساتھ، اپنی ماں، اپنے بچوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ یہ پہلا موقع ہے جب وہ اپنے 35 سالہ طویل فلمی کیریئر میں اداکاری سے بریک لے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں 35 سال سے کام کر رہا ہوں اور میں نے اپنے کام پر پوری توجہ مرکوز رکھی  لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ میرے قریب رہنے والوں کے ساتھ یہ مناسب نہیں ،اب مجھے کچھ وقت نکالنا ہوگا۔ تاکہ ان کے ساتھ رہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں تقریباً  اگلے ڈیڑھ سال کسی فلم میں کام کرنے کا نہیں سوچ رہا۔

مزید خبریں :