Time 16 نومبر ، 2022
پاکستان

ہمارا آرمی چیف کیلئے کوئی نام فیورٹ نہیں: خواجہ آصف

نئے آرمی چیف کی تقرری کا عمل ابھی شروع ہی نہیں ہوا تو کیسے آرمی چیف کے نام پر ڈید لاک پیدا ہوسکتا ہے: وزیر دفاع/ فائل فوٹو
نئے آرمی چیف کی تقرری کا عمل ابھی شروع ہی نہیں ہوا تو کیسے آرمی چیف کے نام پر ڈید لاک پیدا ہوسکتا ہے: وزیر دفاع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ فوج کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تقرری کے لیے جو نام بھجوائے جائیں گے ان میں سے نیا آرمی چیف مقرر کیا جائے گا جب کہ ہمارا آرمی چیف کے لیے کوئی نام فیورٹ نہیں ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے ملکی سالمیت، یکجہتی ، وقار اورعالمی سطح پر پاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچا کر ریاست کے خلاف جرم کیا ہے، حکومت عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی پر غورکررہی ہے ۔

آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا عمل ابھی شروع ہی نہیں ہوا تو کیسے آرمی چیف کے نام پر ڈید لاک پیدا ہوسکتا ہے، رواں ماہ 18 ،19 نومبر کے بعد نئے آرمی چیف کی تقرری کا عمل شروع ہوگا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ فوج کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تقرری کے لیے جو نام بھجوائے جائیں گے ان میں سے نیا آرمی چیف مقرر کیا جائے گا جب کہ ہمارا آرمی چیف کے لیے کوئی نام فیورٹ نہیں ہے۔

مزید خبریں :