16 نومبر ، 2022
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی چیمپئن انگلش ٹیم نے ٹرافی اٹھانے کے بعد ہوٹل کے ڈریسنگ روم پہنچ کر کوچ کو گنجا کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میتھیو موٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں فتح کے بعد ٹیم سلیبریشن سے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ ٹیم نے ہوٹل کے ڈریسنگ روم پہنچ کر صبح 6 بجے تک فیملیز کے ساتھ اس فتح کو سیلبریٹ کیا۔
جشن کے دوران معین علی نے کمرے میں میرے بال اتار دیے کیوں کہ میں نے ورلڈکپ سے قبل سیم کرن سے ڈیل کی تھی کہ اگر ہم ورلڈکپ جیت گئے تو آپ میرے بال اتار سکتے ہیں اور انہوں نے وہ سچ کر دکھایا۔
میتھیوکے مطابق لیکن اس ڈیل میں ایک اچھی چیز سیم کرن کے بالوں کو اپنی مرضی کے رنگ سے ڈائی کرنا بھی تھا جس کے لیے میں موقع کی تلاش میں ہوں۔