پاکستان
20 فروری ، 2012

بوگس چیک کے خلاف قانون کا غلط استعمال کیا جارہا ہے،چیف جسٹس

بوگس چیک کے خلاف قانون کا غلط استعمال کیا جارہا ہے،چیف جسٹس

لاہور…چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں قائم بنچ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بوگس چیک کے خلاف قانون کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔سول مقدمات کو بھی فوجداری بناکر شارٹ کٹ کا راستہ اپنایا جارہا ہے۔عدالت نے یہ ریمارکس اراضی کیس میں ملوث ملزم محمد نواز کی ضمانت خارج کرنے کے لئے دائر اپیل کی سماعت کے دوران دیئے،، ملزم محمد نواز کے خلاف درخواست گذار محمد سلیم نے جعلی چیک کا مقدمہ درج کرایا تھا۔دوران سماعت جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاکہ جعلی چیک کے خلاف قائم قانون کو غلط طور پر استعمال کیا جارہا ہے اور سول مقدمات کو فوجداری بناکر شارٹ کٹ راستہ اختیار کیا جارہا ہے۔سپریم کورٹ نے ملزم محمد نواز کی ضمانت کی منسوخی کے لئے دائر درخواست کو بھی مسترد کردیا۔۔

مزید خبریں :