انتظار ختم! واٹس ایپ نے کیمرے کا دلچسپ فیچر پیش کردیا

واٹس ایپ نے کیمرا موڈ میں تبدیلی کا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین کو تصاویر کے لیے کھولے گئے کیمرے سے ویڈیو بنانے آسان ہوگا—فوٹو: فائل
واٹس ایپ نے کیمرا موڈ میں تبدیلی کا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین کو تصاویر کے لیے کھولے گئے کیمرے سے ویڈیو بنانے آسان ہوگا—فوٹو: فائل

حالیہ دنوں میں میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے کئی فیچرز متعارف کرائے ہیں اور اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک اور فیچر پیش کردیا گیا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ نے کیمرا موڈ میں تبدیلی کا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین کو تصاویر کے لیے کھولے گئے کیمرے سے ویڈیو بنانا آسان ہوگا۔

 
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیچے 'فوٹو' اور 'ویڈیو' کا آپشن ہوگا جس کے تحت آسانی سے تصاویر اور ویڈیوز میں صارف سوئچ کرسکیں گے۔

اس فیچر تک رسائی فی الحال کچھ صارفین کے لیے نہیں ہوگی تاہم آئندہ کچھ عرصے تک اسے تمام افراد استعمال کرسکیں گے۔


مزید خبریں :