04 دسمبر ، 2012
کراچی…ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کراچی نے اسٹیٹ لائف بلڈنگ سے گر کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کے مقدمے سے متعلق درخواست پر متعلقہ ایس ایچ او کو طلب کرلیا ہے۔گزشتہ ہفتے کراچی میں عبداللہ ہارون روڈ پر واقع اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں آگ لگنے کے بعد اویس بیگ نامی نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج نہ کرنے کے درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی احمد صباح کی عدالت میں دائر کی گئی۔ درخواست گزار ایڈوکیٹ جاوید چھتاری نے موقف اختیار کیا کہ نوجوان کی غیر طبعی موت واقع ہونے کے باوجود ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی۔ عدالت ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کرے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 6 دسمبر کو متعلقہ ایس ایچ او کو طلب کرلیاہے۔