16 نومبر ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے توشہ خانہ کے تحائف خریدنے کا دعویٰ کرنے والے عمر فاروق ظہور کے خلاف دبئی میں قانونی کارروائی کرنےکا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ عمر ظہور نامی کسی شخص کو گھڑی نہیں بیچی گئی، نہ ہی گھڑی بیچنےکے لیے فرح خان کے حوالےکی گئی۔
فواد چوہدری کاکہنا ہےکہ گھڑی کی قیمت 10 کروڑ کے لگ بھگ تھی، رولز کے مطابق 20 فیصد ادا کرکے یہ تحفہ عمران خان نے خریدا، اس تحفےکو بیچنےکے بعد رقم گوشواروں میں بھی بتائی گئی۔
فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ عمر ظہور کے تین بھائی ناروے کی جیل میں ہیں، عمر ظہور پر بھی کرمنل کیسز ہیں، وہ جعلی کاغذات پر اپنے بچوں کو دبئی لےکرگئے۔
پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری کا کہنا ہےکہ توشہ خانہ کی گاڑیاں آصف زرداری اور نوازشریف کے پاس بھی موجود ہیں۔
ذلفی بخاری کا کہنا ہےکہ جس ڈیلر نے گھڑی 5 کروڑ 70 لاکھ میں خریدی اس نے آگے 6 کروڑ 10 لاکھ میں بیچی، جس ڈیلر کو گھڑی بیچی گئی تھی وہ بھی آج کل ملک سے بھاگا ہوا ہے۔