سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل سماعت کرےگا۔

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ میں شامل ہیں، جسٹس منیب اختر  اور  جسٹس یحیٰی آفریدی بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے مقدمےکے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل  وفاقی وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں مزید شواہد جمع کرائے تھے، وزارت داخلہ کے جمع کرائےگئے شواہد میں مختلف رہنماؤں کی ٹوئٹس، اخباری تراشے اور  25 مئی کے احتجاج کے دوران کے مختلف ویڈیو کلپس شامل ہیں۔


مزید خبریں :