18 نومبر ، 2022
امریکا میں پہلی بار جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے ایک چڑیا گھر میں ایشیائی نسل کی ہتھنی نے پہلی بار ملک میں صحت مند جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔
چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ مالی نامی ہتھنی نے 24 اکتوبر کو بغیر کسی پیچیدگی کے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔
چڑیا گھر حکام کے مطابق ہاتھی کے جڑواں بچوں کی پیدائش ایک فیصد سے بھی کم ہوتی ہے جس میں سے اکثر بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں یا زندہ رہنے کے لیے بہت کمزور ہوتے ہیں اور ہتھنی بھی اکثر بچے کی پیدائش کے دوران مر جاتی ہے۔
تاہم مالی اور دونوں بچے اب بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں، ایک بچہ تھوڑا کمزور پیدا ہوا تھا لیکن عملے کی توجہ سے اس کی حالت بہتر ہو گئی۔