پاکستان
Time 18 نومبر ، 2022

عمران خان کی مزید دو گھڑیاں بیچنے کی تفصیلات سامنے آگئیں

نومبر 2018 میں یہ دونوں گھڑیاں بھی کیش میں بیچی گئیں اور اُسی دن توشہ خانہ کو کیش میں ادائیگی کی گئی— فوٹو: فائل
نومبر 2018 میں یہ دونوں گھڑیاں بھی کیش میں بیچی گئیں اور اُسی دن توشہ خانہ کو کیش میں ادائیگی کی گئی— فوٹو: فائل

عمران خان کی مزید دو گھڑیاں بیچنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

نومبر 2018 میں یہ دونوں گھڑیاں بھی کیش میں بیچی گئیں اور اُسی دن توشہ خانہ کو کیش میں ادائیگی کی گئی۔

ایک دفعہ پھر سوال اٹھ گیا کہ عمران خان نے دو مزید گھڑیاں پہلے کیش میں بیچیں اور پھر حکومت کو اس رقم کا صرف 20 فیصد کی ادائیگی کی۔

توشہ خانہ اسکینڈل مزید سنگین ہوگیا، عمران خان کی مزید دو گھڑیاں بیچنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

نومبر 2018 میں یہ دونوں گھڑیاں بھی کیش میں بیچی گئیں اور اُسی دن توشہ خانہ کو کیش میں ادائیگی کی گئی۔ پھر توشہ خانہ میں عمران خان نے جو دستاویز جمع کروائی ہیں، اُن میں ایک بار پھر ہاتھ سے لکھی ہوئی اسلام آباد کی اُسی چھوٹی سی دکان کی رسید دکھائی گئی ہے۔

عمران خان نے ایک گھڑی کی قیمت توشہ خانہ سے 38 لاکھ روپے لگوائی اور اُسی دن 52 لاکھ روپے کیش میں بیچ دی۔ دوسری گھڑی کی مالیت 15 لاکھ روپے لگوائی اور اسی دن 18 لاکھ روپے کیش میں بیچ دی۔

یعنی عمران خان نے مارکیٹ میں 70 لاکھ روپے کی دو گھڑیاں بیچیں، دونوں گھڑیوں کے عوض صرف 10 لاکھ 48 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کرائے اور باقی ساڑھے 59 لاکھ روپے جیب میں رکھ لیے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں مزید حقائق سامنے آ گئے۔

مزید خبریں :