پاکستان
Time 18 نومبر ، 2022

دبئی میں گھڑیوں کے ڈیلر سے گھڑی کی پروموشن ذلفی بخاری نے کرائی تھی، عمر فاروق

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

توشہ خانہ کے تحائف خریدنے کا دعویٰ کرنے والے عمر فاروق ظہور کا کہنا ہے دبئی میں گھڑیوں کے ڈیلر سے سعودی عرب سے تحفے میں ملی گھڑی کی پروموشن کسی اور نے نہیں ذلفی بخاری نے کرائی تھی۔

جیونیوز کے پروگرام  نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عمر فاروق نے بتایا کہ ذلفی بخاری نے ہی ڈیلر سے رابطہ کیا تھا ، ویب سائٹ پر گھڑی کی مارکیٹنگ کرنے کا کہا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسٹائل آؤٹ واچز کے مالک سے بات کی،ان سے میں نے کہا دعویٰ کیا جا رہا ہے آپ نےگھڑی کی ٹرانزیکشنز کیں،ان سے وضاحت مانگی کہ گھڑی میری پراپرٹی ہے،آپ نے کس طرح کلیم کی؟

عمر فاروق نے بتایا کہ اسٹائل آؤٹ واچ کے مالک  نے وضاحت کی کہ یہ سب جھوٹ ، پروپیگنڈا ہے،دراصل ذلفی بخاری نے اسٹائل آؤٹ واچز سے رابطہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری نے گھڑی کو ویب سائٹ پر مارکیٹ کرنے کا کہا تھا،زلفی بخاری نےان سے کہا  تھا کوئی اچھی آفر آتی ہے تو بتادیں۔ انہوں نے بتایا کہ  زلفی سے تصاویرلیں اور گھڑی کو مارکیٹ کیا۔

عمرفاروق کے مطابق اسٹائل آؤٹ واچز کے مالک نے بتایا کہ  انہوں نے نہ گھڑی خریدی،نہ ہی بیچی،میں نے ان  سے کہا اپنا ریکارڈ درست کرلیں اور وضاحت دیں،اس کے بعد انہوں نے وہ پوسٹ بھی ہٹائی اور  ڈسکلیمر بھی جاری کی بعد زاں اسٹائل آؤٹ نے ویڈیو میسج بھی دیا کہ ان کا اس ٹرانزیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عمر فاروق ظہور  کا کہنا ہے کہ اسٹائل آؤٹ واچز کو تصویریں زلفی بخاری نے دی تھیں،وہ لوگ گھڑی تو یہ میرے پاس لے کر آئے تھے جو میں نےخرید لی، میں نے اس وقت چیک نہیں کیا کہ کوئی گھڑی کی مارکیٹنگ کر رہا ہے،ابھی چیک کیا تو پتا چلا مختلف ویب سائٹس پرایجنٹس کو کیا گیا کہ مارکیٹ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹائل آؤٹ نے ہی کنفرم کیا کہ زلفی بخاری نے ان سے رابطہ کیا تھا،گھڑی کی ٹرانزیکشن کے بارے میں زلفی سمیت سب کو پتا تھا۔ابھی صورتحال ان کے خلاف جا رہی ہے تو کوئی شخص تصدیق کے لیے تیار نہیں ہے۔

عمر فاروق نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ فوادچوہدری نے میرے بارے میں گندی زبان استعمال کی،وہ میرا اچھا دوست ہوتا تھا،بد قسمتی سے اب تو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلفی بھی میرا اچھا دوست تھا،ان کی پریس کانفرنس پر حیران ہوں ،میں زلفی اور ان کے والد کو اچھی طرح جانتا ہوں

عمر فاروق نے مزید بتایا کہ صدرعارف علوی دبئی آئے تو میں ان سے بھی ملا تھا۔انہوں  نے میری حوصلہ افزائی کی کہ آپ پاکستان میں بھی کوئی ایونٹ کریں۔

مزید خبریں :