Time 19 نومبر ، 2022
پاکستان

عمران خان پر حملے کیلئے ملزم نے کتنا انتظار کیا؟ جے آئی ٹی نے نوید سے تفتیش شروع کردی

میرا کسی سیاسی یا دینی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی میں فرار ہونا تھا لیکن پکڑا گیا۔ فوٹو فائل
میرا کسی سیاسی یا دینی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی میں فرار ہونا تھا لیکن پکڑا گیا۔ فوٹو فائل

لاہور: پنجاب حکومت کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے گرفتار ملزم نوید سے تفتیش شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بتایا ہے کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اکیلے ہی ان پر حملے کی منصوبہ بندی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نوید نے یہ بھی بتایا کہ فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی میں فرار ہونا تھا لیکن پکڑا گیا، میرا کسی سیاسی یا دینی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ مجھے کسی نے حملہ کرنے کو نہیں کہا تھا، حملہ کرنے کے لیے 2 گھنٹے تک انتظار کرتا رہا، کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے پر سامنے آ کر فائرنگ کی۔

خیال رہے کہ عمران خان پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم نوید 12 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :